بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
• جنگ میں امریکہ کی شکست کی دستاویزات روز بروز بڑھ رہی ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
• فارن پالیسی میگزین کے مطابق، ایران کی حکمت عملی امریکی انتخابات سے پہلے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے پر مبنی ہے اور تہران باب المندب میں بدامنی اور توانائی کی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے ذریعے واشنگٹن کی سیاسی کمزوریوں کو بےنقاب کر رہا ہے۔
• وال اسٹریٹ جرنل کے مدیر کے مطابق، ٹرمپ کی غلط حکمت عملی اس کے لئے الٹی پڑ گئی اور امریکہ خود ایک جال میں پھنس گیا۔ ایران نہ صرف جنگ سے صحیح و سالم عہدہ برآ ہؤا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے۔ ایرانی کسی صورت آبنائے ہرمز پر کوئی رعایت نہیں دیں گے۔
• دی ہل کے مطابق، ایران پر دباؤ کے لئے ٹرمپ کا ہتھیار بےاثر ہو چکا ہے۔ امریکی جنگی ذخائر میں شدید کمی نے حملوں کو تیز کرنے کی صلاحیت محدود کر دی ہے، جبکہ مذاکرات میں ایران کا موقف مضبوط ہو گیا ہے۔
• نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ سوپر پاور ایک پرعزم حریف کے خلاف جنگ کی دلدل میں پھنس گئی ہے۔
• پولیٹیکو کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار ایران کے معاملے میں تعطل تسلیم کر رہے ہیں۔ یہ جنگ امریکہ کے لئے ایک نئی دلدل بن چکی ہے۔ حکام کو ایران کے ساتھ تنازعے میں کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کی فکر ہے۔
• اٹلانٹک کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کا خیال تھا کہ معاشی دباؤ ایران کو مذاکرات اور پسپائی پر مجبور کر دے گا، لیکن وہ تہران کی برداشت کی صلاحیت سے حیران رہ گئے ہیں۔
خلاصہ: دنیا کی واحد بڑی طاقت کہلوانے والا ملک امریکہ ایک حقیقی دلدل میں پھنس چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کالم نگار: محمد ایمانی، روزنامہ کیہان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ